اداکارہ ریکھا کا محافظ کا کورونا مثبت آنے کے باوجود ٹیسٹ سے انکار

جمعہ 17 جولائی 2020 12:48

اداکارہ ریکھا کا محافظ کا کورونا مثبت آنے کے باوجود ٹیسٹ سے انکار
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2020ء) بھارت کی لیجنڈری اداکارہ ریکھا نے اپنے سیکیورٹی گارڈ کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے باوجود ٹیسٹ کرانے سے انکار کردیا۔ رپورٹ کے مطابق چند روز قبل محافظ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد بریہان ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے اداکارہ کا گھر سیل کرکے اسے اپنے کنٹرول میں لے لیا تھا۔

ریکھا کو مشورہ دیا گیا تھا کہ وہ بھی اپنا ٹیسٹ کروائیں تاہم انہوں نے اب تک ایسا نہیں کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے خود کو ممبئی کے علاقے باندرا میں اپنی رہائش گاہ پر قرنطینہ کر لیا ہے اور ان میں کورونا کی کوئی علامات سامنے نہیں آئی ہیں۔ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ ریکھا کا دعویٰ ہے کہ وہ وائرس سے متاثرہ کسی شخص سے رابطے میں نہیں آئی ہیں اس لیے انہیں ٹیسٹ کرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ بولی ووڈ کی کئی نامور شخصیات کے عملے میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جن میں سارا علی خان، عامر خان، کرن جوہر اور جھانوی کپور بھی شامل ہیں۔دوسری جانب بولی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن اور ان کے تمام اہلخانہ کو کورونا نے اپنے لپیٹ میں لے لیا ہے۔معروف اداکار انوپم کھیر اور ان کے اہلخانہ کے افراد بھی کورونا کا شکار ہوچکے ہیں۔
وقت اشاعت : 17/07/2020 - 12:48:24

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :