الحمرا آرٹس کونسل معروف غزل گائیک مہدی حسن کو انکی خدمات پرخراج عقیدت پیش کرتی ہے، ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمر

ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا ثمن رائے کا شہنشاہ غزل مہدی حسن کی 93ویں سالگرہ پر پیغام

ہفتہ 18 جولائی 2020 17:15

الحمرا آرٹس کونسل معروف غزل گائیک مہدی حسن کو انکی خدمات پرخراج عقیدت پیش کرتی ہے، ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2020ء) ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا ثمن رائے کا شہنشاہ غزل مہدی حسن کی 93ویں سالگرہ پر پیغام،تفصیلات کے مطابق شہنشاہ غزل مہدی حسن کی 93 سالگرہ پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمراء ثمن رائے نے اپنے پیغام میں کہاکہ الحمرا آرٹس کونسل معروف غزل گائیک مہدی حسن کو انکی خدمات پرخراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

انھوں نے موسیقی کو پائیدار بنیادیں فراہم کیں،عمر بھر پاکستان کا نام روشن کیا۔

(جاری ہے)

ثمن رائے کا کہنا تھا کہ مہدی حسن نے موسیقی کے ساتھ ہمیشہ انصاف کیا،خوبصورت آواز کے باوجود انکا16،16گھنٹے ریاض کرنانئی نسل کے لئے مثال ہے۔مہدی حسن کو فیض احمد فیض کی غزل ’’گلوں میں رنگ بھرے باد نو بہار چلے‘‘سے بے پناہ شہرت ملی۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر ثمن رائے نے مذید کہاکہ دنیا بھرکے گلوکار انکے ساتھ پرفارم کرنا اعزاز سمجھتے تھے،مہدی حسن کی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے انھیں کئی ایوارڈدیئے۔شہنشاہ غزل کی آواز اور خدمات کو ہمیشہ دیا رکھا جائے گا۔

وقت اشاعت : 18/07/2020 - 17:15:19

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :