بارش کے بعد کراچی کی ناقص صورتحال، مہوش حیات برہم

ہفتہ 18 جولائی 2020 17:48

بارش کے بعد کراچی کی ناقص صورتحال، مہوش حیات برہم
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2020ء) پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے گزشتہ روز ہونے والی بارش کے بعد کراچی کی ناقص صورتحال پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مہوش حیات نے کراچی کی سڑکوں کی کچھ تصاویر شیئر کیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بارش کے بعد شہر قائد کی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں جس کے باعث نا صرف ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی بلکہ شہریوں کو شدید مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

تصاویر شیئر کرتے ہوئے مہوش حیات نے لکھا کہ جب بھی دنیا کے ساتویں بڑے شہر یعنی کراچی میں بارش ہوتی ہے تو پورے شہر کو ناقص صورتحال سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔ مہوش حیات نے لکھا کہ گزشتہ روز کی بارش کے بعد سڑکیں تالاب بن گئی ہیں جن میں لوگوں کی گاڑیاں ڈوب گئی ہیں، شہری بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔ اداکارہ نے حکام اعلی سے اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ براہِ کرم کراچی کے نظام کو جلد از جلد ٹھیک کرنے کے لیے اقدامات کریں۔ انہوں نے لکھا کہ کراچی شہر پورے ملک میں سب سے زیادہ آمدنی پیدا کرتا ہے لہذا کراچی کے شہریوں کو وہ سب دیا جائے جس کے وہ مستحق ہیں۔
وقت اشاعت : 18/07/2020 - 17:48:06

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :