کورونا وائرس کا شکار ایشوریا رائے کی طبیعت بگڑ گئی

اداکارہ کو سانس لینے میں دشواری پر بیٹی سمیت اسپتال منتقل کردیا گیا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 19 جولائی 2020 11:56

کورونا وائرس کا شکار ایشوریا رائے کی طبیعت بگڑ گئی
ممبئی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19جولائی 2020ء) : کورونا وائرس کا شکار ایشوریا رائے کی طبیعت بگڑ گئی، اداکارہ کو سانس لینے میں دشواری پر بیٹی سمیت اسپتال منتقل کردیا گیا، تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے بچن اور ان کی بیٹی آرادھیا بچن کو سانس لینے میں دشواری کے سبب اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ دونوں ماں بیٹی کورونا وائرس کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق سابق ملکہ حسن اور بچن خاندان کی بہو 46 سالہ اداکارہ ایشوریا رائے بچن اور ان کی 8 سالہ بیٹی آرادھیا بچن کو گزشتہ روز ممبئی کے ناناوتی اسپتال منتقل کیا گیا ہے دونوں کورونا وائرس میں مبتلا ہیں اور دونوں کا علاج جاری ہے۔ دونوں ماں بیٹی کو سانس لینے میں دشواری کے سبب اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے ان کے اسپتال میں زیرعلاج ہونے کی تصدیق کی ہے۔ تاہم اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کی حالت ٹھیک ہے۔اد رہے کہ ایشوریا رائے کے سسر امیتابھ بچن اور ان کے شوہر ابھیشیک بچن پہلے ہی کورونا وائرس کے باعث اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ادھر بی ایم سی نے بچن فیملی کے تین گھر بھی سیل کر دیئے ہیں۔
وقت اشاعت : 19/07/2020 - 11:56:20

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :