شاید خدا کی ذات نے مجھے کسی مقصد کیلئے دوسری زندگی عطا کی ہے ‘ روبی انعم

اپیل ہے میرے لئے دعائوں کا سلسلہ رکنا نہیں چاہیے ، دعائیں ہی میری زندگی ہیں

پیر 20 جولائی 2020 11:48

شاید خدا کی ذات نے مجھے کسی مقصد کیلئے دوسری زندگی عطا کی ہے ‘ روبی انعم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2020ء) نامور اداکارہ روبی انعم نے کہا ہے کہ مجھے لوگوں کی دعائیں لگ گئی ہیں اور شاید خدا کی ذات نے مجھے کسی مقصد کیلئے دوسری زندگی عطا کی ہے ،جب تک میرا دوسرا ٹیسٹ نہیں ہو جاتا میرے لئے دعائوں کا سلسلہ رکنا نہیں چاہیے بلکہ مجھے میری آخری سانس اورمرنے کے بعد بھی دعائوں کی ضرورت ہو گی ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے روبی انعم نے کہا کہ علالت کے دوران میرے عزیز وا قارب ، دوستوں اور پرستاروں نے جس طرح میرے لئے دعائیں کیں میں ان کی شکر گزار ہوں ۔ میری اپیل ہے کہ میرے لئے دعائوں کا سلسلہ رکنا نہیں چاہیے کیونکہ یہ دعائیں ہی میری زندگی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کی ہدایت پر مکمل آرام کر رہی ہوں اور دوبارہ ٹیسٹ کے بعد آئندہ کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب کروں گی۔
وقت اشاعت : 20/07/2020 - 11:48:08

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :