حکومت پی ٹی وی کے علاقائی چینل شروع کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے‘ فنکاروں کا مطالبہ

قومی وعلاقائی زبانوں میں ان ہائوس پروڈکشن بند کرکے پی ٹی وی پر پرائیویٹ پروڈکشن یا ترکش ڈرامے دکھائے جارہے ہیں‘ اورنگزیب لغاری، ایوب کھوسہ و دیگر

پیر 20 جولائی 2020 11:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2020ء) پاکستان ا ٓرٹسٹ ایکویٹی کے عہدیداروں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پی ٹی وی کے علاقائی چینل شروع کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے،قومی وعلاقائی زبانوں میں ان ہائوس پروڈکشن بند کرکے پی ٹی وی پر نجی پروڈکشن یا ترکش ڈرامے دکھائے جارہے ہیں۔پاکستان آرٹسٹ ایکویٹی کے چیئرمین اورنگزیب لغاری وائس چیئرپرسن نوشابہ ،مرکزی صدر شاہدنذیرخان جنرل سیکرٹری انجم حبیبی ،نائب صدورفردوس جمال (پنجاب)،ایوب کھوسہ(بلوچستان)، رفیق عیسانی(سندھ)اور نجیب اللہ انجم(خیبرپختونخوا) نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ سابق وزیراعظم شوکت عزیز کے دور حکومت میں کابینہ کی منظوری سے ملک کی تمام علاقائی زبانوں کے حوالے سے پی ٹی وی کے علاقائی چینل شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کے بعد کوئٹہ سے بولان کا آغاز ہوا البتہ پشاور سے اباسین کراچی سے مہران اور لاہور سے پنجاب کا آغاز نہ ہوسکا ۔

(جاری ہے)

قومی وعلاقائی زبانوں میں ان ہائوس پروڈکشن بند کرکے پی ٹی وی پر نجی چینلوں یا ترکش ڈرامے دکھائے جارہے ہیں۔ علاقائی چینلوں کے پروگرامز اور فنڈز کے اجرا ء کے بارے میں مفصل رپورٹ ایوان میں پیش کی جائے۔حکومت علاقائی پروگراموں کیلئے فنڈ جاری کرے ۔ موجودہ دور میںحکومت نے نہ صرف پی ٹی وی بولان بلکہ پی ٹی وی ہوم پر بھی علاقائی پروگرامز بند کر رکھے ہیں جس کی وجہ سے فنکار فاقہ کشی کا شکار ہیں۔ پی ٹی وی بولان بحال کرنے کے علاوہ علاقائی پروگراموں کیلئے فنڈ جاری کئے جائیں جبکہ پی ٹی وی اباسین ،مہران اور پنجاب جلد شروع کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔
وقت اشاعت : 20/07/2020 - 11:57:14

Rlated Stars :