رقص پر مہارت حاصل کرنے کیلئے ماہر استاد کے ساتھ روزانہ ریہرسل بھی ضروری ہے ‘ مہک نور

جس طرح اداکار کو اداکاری پر مہارت ہوتی ہے اسی طرح ایک اچھی پرفارمر کو ڈانس پر بھی عبور ہونا چاہیے

پیر 20 جولائی 2020 12:01

رقص پر مہارت حاصل کرنے کیلئے ماہر استاد کے ساتھ روزانہ ریہرسل بھی ضروری ہے ‘ مہک نور
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2020ء) نامور اداکارہ مہک نور نے کہا ہے کہ ڈانس ایک آرٹ ہے جس کو سیکھنے کیلئے بڑی محنت درکار ہے،جس طرح اداکار کو اداکاری پر مہارت ہوتی ہے اسی طرح ایک اچھی پرفارمر کو ڈانس پر بھی عبور ہونا چاہیے اس کیلئے ماہر استاد کی خدمات کے ساتھ ڈانس ریہرسل کا سلسلہ بھی جاری رہنا چاہیے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ میں نے جن اساتذہ سے رقص کی تربیت حاصل کی ہے وہ اپنے فن میں بھرپور مہارت کے حامل ہیں ۔ڈرامہ بینوں کی جانب سے داد ملنے پر مزید لگن اور جذبے سے کام کرنے کی خواہش پیدا ہوتی ہے ۔

وقت اشاعت : 20/07/2020 - 12:01:08

Rlated Stars :