کبھی بھی اپنی بیٹیوں کو میڈیا انڈسٹری کاحصہ نہیں بننے دوں گی، نور بخاری

پیر 20 جولائی 2020 14:37

کبھی بھی اپنی بیٹیوں کو میڈیا انڈسٹری کاحصہ نہیں بننے دوں گی، نور بخاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2020ء) اداکارہ نور بخاری نے کہا کہ وہ کبھی بھی اپنی بیٹیوں کو میڈیا انڈسٹری کاحصہ نہیں بننے دیں گی۔ انہوںنے حالیہ انٹرویومیں کہاکہ ان کی بیٹیوں نے ان کا طرز زندگی بدل دیاہے اور وہ خوش قسمت ہیںکہ اللہ نے انہیں دو بیٹیوں فاطمہ اور شہربانو سے نوازا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ ہدایت کے راستے کی طرف گامزن ہونا ان پر رب العزت کا کرم ہے اور ان کا اس بات پر یقین ہے کہ بیٹیاں اللہ کا بہترین تحفہ ہیں۔

انہوں نے کہاکہ انہیں فیشن کئے ہوئے تین سال ہوگئے ہیں لیکن وہ اپنے آپ کو اللہ کی راہ میں وقف کر چکی ہیں اور کبھی بھی نہیں چاہیں گی کہ ان کی بیٹیاں میڈیا انڈسٹری کاحصہ بنیں اور وہ ان کے پاس رب کی امانت ہیں جس کے لئے وہ انہیں بہتر تعلیم کے ساتھ ساتھ راہ ہدایت کی طرف گامزن کرنا چاہیں گی ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ جب ان کی بیٹیاں بڑی ہو جائیں گی تو وہ ’’ارطغرل غازی‘‘ جیسی سیریز بنانے کی خواہش مند ہیں ۔
وقت اشاعت : 20/07/2020 - 14:37:55

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :