پاکستان فلم انڈسٹری میں اب وہ معیاری کام نہیں ہو رہا سنگر وارث بیگ

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 20 جولائی 2020 16:16

پاکستان فلم انڈسٹری میں اب وہ معیاری کام نہیں ہو رہا سنگر وارث بیگ
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جولائی2020ء،نمائندہ خصوصی،خرّم خان) سعودیہ میں آن لائن انٹرویو سے پاکستان فلم انڈسٹری کے عظیم سنگر وارث بیگ کا کہنا تھا وہ مقابل پروگرام میں اینکر پرسن کامران ملک سے گفتگو کر رہے تھے ان کا مزید کہنا تھا ایک زمانہ تھا پاکستان فلم انڈسٹری پوری دنیا پر چھائی ہوئی تھی اس ٹائم کام کا ایک معیار تھا اور لوگ سینما گھروں کا رخ کرتے تھے لیکن اب وہ چیز نہیں ہے اور میں اللہ تعالی کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اللہ تعالی نے مجھے اتنی عزت دی اور میرے بہت سے گانے میری پہچان بنے ان کا مزید گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اب تو فلم پندرہ بیس دن میں بن کے تیار ہو جاتی ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے پوری دنیا میں کنسرٹ کیے اور جتنا پیار مجھے پاکستان سے باہر ملا میں اسے بھلا نہیں سکتا اور یہ سب میرے اللہ کی کرم نوازی ہے جس نے اتنی عزت دی انسان محنت کر کے بہت کچھ حاصل کر سکتا ہے انہوں نے پروگرام میں اپنا مشہور گانا کل شب دیکھا چاند میں نے جھروکے میں اس کو کیا سلام تمہارے دھوکے میں وہ بھی سنایا ان کا کہنا تھا کہ عنقریب میرا ایک گانا میرے بیٹے کے ساتھ آرہا ہے میرے چاہنے والوں کو بہت پسند آئے گا۔

وقت اشاعت : 20/07/2020 - 16:16:43

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :