کسی سے مقابلے بازی کی ہے اور نہ کسی کو کاپی کرنے کی کوشش کرتا ہوں‘ احسن خان

میرا مقابلہ خود سے ہے اورمیں پہلے خود اچھا اداکار بن جائوں تو ہی کسی سے مقابلہ کر سکتا ہوں

بدھ 22 جولائی 2020 11:49

کسی سے مقابلے بازی کی ہے اور نہ کسی کو کاپی کرنے کی کوشش کرتا ہوں‘ احسن خان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2020ء) نامور اداکار احسن خان نے کہا ہے کہ میں نے کبھی کسی سے مقابلے بازی کی ہے اور نہ کسی کو کاپی کرنے کی کوشش کرتا ہوں، میرا مقابلہ خود سے ہے اورمیں پہلے خود اچھا اداکار بن جائوں تو ہی کسی سے مقابلہ کر سکتا ہوں ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے احسن خان نے کہا کہ میرے جتنے بھی ہم عصر اداکار ہیں سب مجھ سے بہتر ہیں اور میں ان سے سیکھتا ہوں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خدا کی ذات نے مجھے کم عمری میں ہی جس مقام پر پہنچا دیا ہے جس کیلئے لوگوں کو مدتوں محنت کرنا پڑتی ہے۔ احسن خان نے کہا کہ میں نے اسٹیج ،ٹی وی اور فلم کے ساتھ بطور میزبان بھی کام کیا ہے لیکن جو لطف ٹی وی پر کام کرنے کا آٹا ہے وہ کسی اور جگہ نہیں۔انہوں نے بتایا کہ ان دنوں میں ڈرامہ سیریل ’’بندھے ایک ڈور ‘‘سے عوامی حلقوں میںمقبول ہو رہی ہے اور مجھے پرستاروں کی جانب سے پسندیدگی سے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 22/07/2020 - 11:49:40

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :