بھارت کاکشمیر پر غاصبانہ قبضہ تاریخ کا بد ترین ظلم ہے‘ وینا ملک

انسانی حقوق کی عالمی تنظیموںکا اس اہم معاملے پر آنکھیں بند رکھنا قابل مذمت ہے

بدھ 22 جولائی 2020 11:49

بھارت کاکشمیر پر غاصبانہ قبضہ تاریخ کا بد ترین ظلم ہے‘ وینا ملک
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2020ء) اداکار وینا ملک نے کہا ہے کہ بھارت نے جس طرح کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے یہ تاریخ کا بد ترین ظلم ہے ، حیرت اور دکھ کی بات ہے کہ انسانی حقوق کی علمبردار تنظیمیںاس پر آنکھیں بندکئے ہوئے ہیں جو قابل مذمت ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ مغربی دنیا سے تعلق رکھنے لوگ اورتنظیمیں جانوروں کے حقوق کی بھی بات کرتے ہیں اور اس کیلئے مہمات چلاتے ہیں لیکن مقبوضہ وادی میں بھارت نے نہتے کشمیریوں کو کئی ماہ سے گھروںمیں قید کر رکھا ہے لیکن کوئی آواز اتھانے والا نہیں ۔

انہوں نے کہاکہ حکومت کو اس سلسلہ میں اپنی سفارتی کوششوں میں مزید تیز ی لانی چاہیے تاکہ مقبوضہ وادی میں معمولات زندگی بحال ہو سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کسی بھول میںمت رہے اسے اس ظلم کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی ۔
وقت اشاعت : 22/07/2020 - 11:49:40

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :