نوجوان گلوکار عاصم اظہر اپنا نیا گانا’سوہنیا‘ 23 جولائی کو ریلیز کریں گے

بدھ 22 جولائی 2020 11:44

نوجوان گلوکار عاصم اظہر اپنا نیا گانا’سوہنیا‘ 23 جولائی کو ریلیز کریں گے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2020ء) پاکستان میوزک انڈسٹری کے نوجوان گلوکار عاصم اظہر اپنا نیا گانا’سوہنیا‘ 23 جولائی کو ریلیز کریں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نئے گانے کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ موسیقی کے دلدادہ افراد کو اٴْن کا یہ نیا گانا پسند آئے گا۔گلوکار نے ٹوئٹر پر اپنی سابقہ انسٹاگرام پوسٹ شیئر کی جس میں اٴْن کا کہنا تھا کہ میں اپنے آپ اور اپنے کام کی بہتری کیلئے مسلسل کوشاں ہوں، اب تک کے اپنے کام سے مطمئن ہوں، مجھے میرا کام پسند ہے کیونکہ میں اپنے گانوں کے ذریعے دوسروں سے بات کرتا ہوں۔

عاصم کا اپنے تفصیلی پیغام میں کہنا تھا کہ ’میں اپنے گانے ’تٴْم تٴْم‘ کو ملنے والی شہرت کے لیے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ چند ہی دنوں میں میرے گانے کو 50 لاکھ ویوز مل چکے ہیں جو میرے لیے اعزاز کی بات ہے، میرا گانا ابھی بھی یوٹیوب پر ٹرینڈنگ پر ہے اور میں اس گانے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر کافی مزاحیہ میمز کا بھی حصہ بنا رہا لیکن بعض اوقات آپ لوگ حد سے زیادہ بڑھ جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنی اسی پوسٹ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ ’جیسا کہ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ میں اپنے فن کے زریعے بات کرنا چاہتا ہوں، تو لہذا یہ میرے نئے گانے کی پہلی جھلکی ہے جو میں شیئر کررہا ہوں۔انہوں نے گانے کی ریلیز کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنا نیا گانا 23 جولائی کو ریلیز کرنے والے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ سب اسے پسند کریں گے۔اس سے قبل انہوں نے گانے کے لیرکس کے ساتھ ایک پوسٹ شیئر کی تھی جس کے بعد سے اٴْن کے مداحوں کو اس گانے کا بیصبری سے انتظار تھا۔
وقت اشاعت : 22/07/2020 - 11:44:39

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :