پاکستان میں ارطغرل غازی کا ہم شکل سامنے آگیا، سوشل میڈیا پر مشہور

اس ڈرامے کے پاکستان میں نشر ہونے سے قبل میرے دوست کہا کرتے تھے کہ مرکزی کردار سے میری شکل بہت زیادہ ملتی ہے، جب میں نے ڈراما دیکھا تو مجھے بھی احساس ہوا کہ واقعی ایسا ہے: ارطغرل کے ہمشکل مصطفی حنیف

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 22 جولائی 2020 23:20

پاکستان میں ارطغرل غازی کا ہم شکل سامنے آگیا، سوشل میڈیا پر مشہور
کراچی (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 22جولائی 2020ء ) پاکستان میں ارطغرل غازی کا ہم شکل سامنے آگیا، سوشل میڈیا پر مشہور، کرچی سے تعلق رکھنے والے ارطغرل کے ہمشکل مصطفی حنیف نے بتایا ہے کہ اس ڈرامے کے پاکستان میں نشر ہونے سے قبل میرے دوست کہا کرتے تھے کہ مرکزی کردار سے میری شکل بہت زیادہ ملتی ہے، جب میں نے ڈراما دیکھا تو مجھے بھی احساس ہوا کہ واقعی ایسا ہے۔

مصطفی حنیف سوشل میڈیا پر بطور ’’پاکستانی ارطغرل‘‘ شہرت حاصل کرنے سے قبل وہ اپنا یوٹیوب چینل چلا رہے تھے اور اس پر اکثر سیر و سیاحت سے متعلق ویڈیوز اپ لوڈ کیا کرتے تھے۔ ارطغرل غازی کے پاکستان میں نشر ہونے اور مقبولیت کے بعد مصطفی نے سیاحت کے ساتھ ساتھ اس ڈرامے پر اپنے ریویوز کی ویڈیوز بھی شیئر کرنا شروع کیں جنھیں سوشل میڈیا پر بے پناہ پذیرائی مل رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ارطغرل غازی کے لباس میں گھڑ سواری کرتے ہوئے بھی ایک ویڈیو اپنے فیس بک پیچ پر اپ ڈیٹ کی جسے صارفین کی جانب سے سراہا گیا ہے۔ مصطفی حنیف نے بین الاقوامی تعلقات میں ماسٹرز کی ڈگری رکھی ہے اور وہ ایک نجی ادارے میں نوکری بھی کر رہے ہیں۔ مصطفیٰ حنیف نے بتایا ہے کہ گزشتہ دنوں ایک کام سے بازار گیا، ماسک نہیں تھا تو چار پانچ لوگوں نے مجھے پہنچانا اور مجھ سے بات بھی کی۔

مصطفیٰ حنیف، ارطغرل غازی ڈرامے کا مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار اینگن التن دزیتن سمیت کاسٹ کے دیگر اہم کرداروں سے ملنے کے لیے ترکی جانے کے خواہش مند ہیں تاہم جب انسے پوچھا گیا کہ کیا وہ حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی اسریٰ سے بھی ملنا چاہتے ہیں تو انہوں نے کہا کہ انہیں ایسی کوئی خواہش نہیں ہے۔
وقت اشاعت : 22/07/2020 - 23:20:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :