منال خان ڈرامہ سیریل’’رشتوں کی زنجیر‘‘ میں اعجاز اسلم کے ساتھ دکھائی دیں گی

جمعرات 23 جولائی 2020 11:56

منال خان ڈرامہ سیریل’’رشتوں کی زنجیر‘‘ میں اعجاز اسلم کے ساتھ دکھائی دیں گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2020ء) اداکارہ منال خان نئے ڈرامہ سیریل’’رشتوں کی زنجیر‘‘ میں اعجاز اسلم کے ساتھ دکھائی دیں گی۔

(جاری ہے)

اعجاز اسلم نے منال خان کے ساتھ ڈرامے کے سیٹ پر بنائی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ دونوں ڈرامہ سیریل’’رشتوں کی زنجیر‘‘ میں دکھائی دیں گے۔ منال خان ان دنوں ڈرامہ سیریل’’جلن‘‘ میں دکھائی دے رہی ہیں جبکہ وہ شہروز سبزواری کے ساتھ ڈرامہ سیریل’’نند ‘‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

وقت اشاعت : 23/07/2020 - 11:56:11

Rlated Stars :