ہالی ووڈ فلم ’دی امیزنگ اسپائیڈر مین ٹو‘کا ٹیزرجاری کردیا گیا

منگل 3 دسمبر 2013 13:52

ہالی ووڈ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 دسمبر 2013ء) ہالی ووڈ کا اسپائیڈر مین پھر باکس آفس پر تہلکہ مچانے کو تیار ہے اور2012کی بلاک بسٹر فلم دی امیزنگ اسپائیڈ ر مین کے سیکوئل\" دی امیزنگ اسپائیڈر مین ٹو\" کا نیا ٹیزرمنظرعام پر آگیا جس میں اسپائیڈر مین کی ایک جھلک پیش کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

مارک ویب کی ہدایتکاری میں بننے والے اس سیکوئل میں اینڈریو گارفیلڈ بحیثیت پیٹر پارکر/اسپائیڈر مین اور ایما اسٹون بحیثیت گیون اسٹیسی اپنے سابقہ کرداروں میں جلوہ گر ہورہے ہیں جبکہ جیمی فاکس ولن(الیکٹرو) ،ڈین ڈیہان،پال گیماٹی،سیلی فیلڈ،مارٹن شین،کرس کوپراور ڈینس لےئری اہم کردارادا کررہے ہیں۔

ایوی اراڈ اور میٹ ٹالمچ کی پروڈیوس کردہ اس فلم کا اسکرین الیکس کرٹز مین اور رابرٹو آرکی نے تحریر کیا ہے جو کولمبیا پکچرز کے تحت اگلے سال2مئی کوٹو ڈی اور تھری ڈی فارمیٹ میں بڑے پردے کی زینت بنے گی۔
وقت اشاعت : 03/12/2013 - 13:52:47

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :