ایماندار ی اور محنت سے کام کرنے والے فنکار ایک دن ضرور اپنی منزل حاصل کرتے ہیں ‘مائرہ خان

اچھے اور برے لوگ ہر جگہ موجود ہوتے ہیں ،کسی کے خلاف سازشیں کرنے والے کبھی سُکھی نہیں رہ سکتے

جمعہ 24 جولائی 2020 11:24

ایماندار ی اور محنت سے کام کرنے والے فنکار ایک دن ضرور اپنی منزل حاصل کرتے ہیں ‘مائرہ خان
لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2020ء) معروف اداکارہ مائرہ خان نے کہا ہے کہ ایماندار ی اور محنت سے کام کرنے والے فنکار ایک دن ضرور اپنی منزل حاصل کرتے ہیں ،اچھے اور برے لوگ ہر جگہ موجود ہوتے ہیں ،کسی کے خلاف سازشیں کرنے والے کبھی سُکھی نہیں رہ سکتے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ مجھے ٹی وی ڈراموں کے ذریعے شہری ملی اور پھر بڑی سکرین میرا مقدر بنی اور وہاں سے میں بالی ووڈ تک پہنچ گئی ۔

میرا یقین ہے کہ کوئی اداکار ایمانداری اور محنت سے کام کرے تو وہ ناکام نہیں ہو سکتا اور میں اس کی مثال ہوں۔انہوں نے کہا کہ ابھی تو میں نے کامیابی کی سیڑھیوں پر قدم رکھا ہے اور میری منزل ابھی دورہے جس کے لئے ہر وقت سوچ بچار کرتی ہوں ۔ میں دوسروں کے لئے ہمیشہ مثبت سوچتی ہوں اور ان سے بھی ایسی ہی توقع رکھتی ہوں۔
وقت اشاعت : 24/07/2020 - 11:24:59

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :