سارہ خان، فلک شبیرکا شادی کے بعد فوٹو شوٹ

جمعہ 24 جولائی 2020 12:33

سارہ خان، فلک شبیرکا شادی کے بعد فوٹو شوٹ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2020ء) اداکارہ سارہ خان اور فلک شبیر نے شادی کے بعد ڈیزائنر زینب چوٹانی کے لیے فوٹو شوٹ کروایا ہے۔

(جاری ہے)

سارہ خان اور فلک شبیر کا شادی کے بعد یہ پہلا فوٹو شوٹ ہے جو کہ انہوں نے زینب چوٹانی کی نئی برائیڈل کلیکشن کے لیے کروایا ہے۔ سارہ خان اور فلک شبیر نے گزشتہ ہفتے ہی شادی کی ہے تاہم ان کا یہ پہلا فوٹو شوٹ عید الاضحی کے بعد پیش کی جائے گا ابھی فوٹو شوٹ کی صرف بی ٹی ایس وڈیوز کی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہیں۔ سارہ خان ان دنوں ڈرامہ سیریل’’ثبات‘‘ میں دکھائی دے رہی ہیں۔

وقت اشاعت : 24/07/2020 - 12:33:04

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :