فیملی کے ساتھ وقت گزارنا ان کے لیے عید جیسا ہے، صباء فیصل

جمعہ 24 جولائی 2020 12:36

فیملی کے ساتھ وقت گزارنا ان کے لیے عید جیسا ہے، صباء فیصل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2020ء) اداکارہ صباء فیصل نے کہا ہے کہ اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزارنا ان کے لیے عیدجیسا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ جب بھی اپنی فیملی کے ساتھ ہوتی ہیں اور ان کے ساتھ وقت گزارتی ہیں تو وہی دن ان کے لیے عید کا دن ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے جہاں ہمیں بہت سی مشکلات اور پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے وہی اس کی وجہ سے ہمیں اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع بھی ملا ہے۔ صباء فیصل ڈرامہ سیریل’’دکھاوا‘‘ میں دکھائی دے رہی ہیں۔

وقت اشاعت : 24/07/2020 - 12:36:04

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :