جنید خان نے ڈرامہ سیریل’’خدا اور محبت 3‘‘ کی عکس بندی شروع کر دی

جمعہ 24 جولائی 2020 13:04

جنید خان نے ڈرامہ سیریل’’خدا اور محبت 3‘‘ کی عکس بندی شروع کر دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2020ء) اداکار جنید خان نے ڈرامہ سیریل’’خدا اور محبت 3‘‘ کی عکس بندی شروع کر دی ہے۔ انہون نے ڈرامے کی عکس بندی کے دوران بنائی گئی تصویر بھی شیئر کی ہے ۔

(جاری ہے)

ڈرامہ کی کاسٹ میں ان کے ساتھ اقراء عزیز، فیروز خان، جاوید شیخ، طوبا صدیقی، سنیتا مارشل، روبینہ اشرف، اسماء عباس، عثمان پیرزادہ، سیمی پاشا، زین بیگ اور سہیل سمیر شامل ہیں۔ جنید خان ان دنوں ڈرامہ سیریل’’کشف‘‘ میں دکھائی دے رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 24/07/2020 - 13:04:41

Rlated Stars :