ایان علی نے اپنے نئے البم کا نام بتا دیا

البم کا نام Nothing Like Everything ہے، اگست میں ریلیز کیا جائیگا

ہفتہ 25 جولائی 2020 11:33

ایان علی نے اپنے نئے البم کا نام بتا دیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2020ء) منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت لینے والی پاکستان کی ماڈل اور گلوکارہ ایان علی نے مداحوں کو اپنے نئے البم کا نام بتا دیا ہے۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایان علی نے اپنی ایک مختصر سی ویڈیو پوسٹ کی، ماڈل کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں اٴْن کا فوٹو شوٹ ہوتا دکھائی دے رہا ہے اور ویڈیو دیکھ کر واضح ہو رہا ہے کہ یہ اٴْن کے نئے پراجیکٹ کا کوئی حصہ ہے۔

(جاری ہے)

ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے ایان علی نے سب سے پہلے تو اپنے چاہنے والوں سے اٴْن کا حال احوال دریافت کیا اور پھر اٴْنہوں نے بتایا کہ یہ ویڈیو اٴْن کے نئے آنے والے پراجیکٹ کا ایک چھوٹا سا حصہ ہے۔ایان علی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اپنے نئے البم کا نام بتاتے ہوئے لکھا کہ اٴْن کے البم کا نام ’ Like Everything Nothing‘ ہے۔ ماڈل نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ہیش ٹیگ اگست 2020 بھی استعمال کیا جس سے لگ رہا ہے کہ اٴْن کا یہ البم اگست میں ریلیز کیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 25/07/2020 - 11:33:02

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :