شہروز سبزواری ادکارہ سیدہ امتیاز کے ساتھ فلم’’قلفی‘‘ میں دکھائی دینگے

ہفتہ 25 جولائی 2020 13:33

شہروز سبزواری ادکارہ سیدہ امتیاز کے ساتھ فلم’’قلفی‘‘ میں دکھائی دینگے
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2020ء) اداکار شہروز سبزواری ادکارہ سیدہ امتیاز کے ساتھ فلم’’قلفی‘‘ میں دکھائی دیں گے۔ سلیم داد کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم’’قلفی‘‘ میں معمررانا، جاوید شیخ، شہروز سبزواری ، سیدہ امتیاز، مریم انصاری، ثنا فخر، عدنان شاہ ٹیپو اور دیگر شامل ہیں۔

(جاری ہے)

فلم کی عکس بندی کراچی، راولپنڈی اوراسلام آبادمیں کی جائے گی جبکہ فلم کے گانے باہر کے ممالک میں عکس بند ہوں گے۔ شہروز سبزواری اور سیدہ امتیاز نے فلم کی عکس بندی شروع کر دی ہے۔

وقت اشاعت : 25/07/2020 - 13:33:20

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :