اداکارہ سلمیٰ ظفرکے پیسے نہ دینے کے الزام کے بعد جویریہ سعود کا بھی بیان سامنے آگیا

اگر ہم پیسے نہیں دے رہے تھے توسلمیٰ نے ہمارے ساتھ سات سال کیوں کام کیا ، کس حساب کی بات کررہی ہیں، نہیں معلوم، اداکارہ

ہفتہ 25 جولائی 2020 14:21

اداکارہ سلمیٰ ظفرکے پیسے نہ دینے کے الزام کے بعد جویریہ سعود کا بھی بیان سامنے آگیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2020ء) اداکارہ سلمی ظفرکے ایک کروڑروپے نہ دینے کے الزام پر جویریہ سعود کا بھی بیان سامنے آگیا۔جویریہ سعود نے کہا ہے کہ سلمی ظفرکوپہلے مہینے ہی ہمارے ساتھ کام چھوڑدینا چاہیے تھا اگر ہم انہیں پیسے نہیں دے رہے تھے، انہوں نے ہمارے ساتھ 7 سال کام کیا۔ ہم نے ان کے پیسوں کی ادائیگی پہلے ہی کردی تھی اور یہ کس حساب کی بات کر رہی ہیں یہ ہمیں نہیں معلوم۔

(جاری ہے)

جویریہ نے کہا سلمی ظفرنے کچھ ماہ پہلے مجھ سے ایک کاروبارمیں شراکت داری کے متعلق کہا تھا جس میں مجھے کوئی دلچسپی نہیں تھی، ان کے بہت اصرارپرجب میں نے منع کیا تو اب یہ ویڈیو سامنے آگئی۔جویریہ نے کہا کہ جب انسان بولتا ہے تو اس کی تربیت کا اندازہ ہوتا ہے لیکن میں ان کو کوئی جواب نہیں دوں گی کیونکہ میری تربیت ایسی ہوئی ہی نہیں کہ کسی پر الزام لگائوں یا بدتمیزی کروں اورجن لڑکوں کی وہ بات کر رہی ہیں وہ ہماری ٹیم کا حصہ ہیں، ایک سال سے ہم کام نہیں کررہے نہ ہی کوئی ڈرامہ بنایا ہے لیکن ہم انہیں پیسے دے رہے ہیں اور خیال بھی رکھ رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 25/07/2020 - 14:21:34

Rlated Stars :