معروف امریکی اداکارہ اولیویا ڈی ہیوی لینڈ 104 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

39 کی فلم ’’گون ود دا ونڈ‘‘ہالی ووڈ کے سنہری دور کی یادگار ترین فلم تھی جس میں اداکارہ کا کردار ادا کر کے نمایاں ہوئیں تھیں

پیر جولائی 14:05

معروف امریکی اداکارہ اولیویا ڈی ہیوی لینڈ 104 برس کی عمر میں انتقال کر ..
ْنیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2020ء) مشہور ہالی ووڈ فلم ’’گون ود دا ونڈ‘‘سے شہرت پانے والی امریکی اداکارہ اولیویا ڈی ہیوی لینڈ پیرس میں انتقال کر گئیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق معروف امریکی اداکارہ اولیویا ڈی ہیوی لینڈ کی عمر 104 برس تھی۔

(جاری ہے)

1939 کی فلم ’’گون ود دا ونڈ‘‘ہالی ووڈ کے سنہری دور کی یادگار ترین فلم تھی جس میں اداکارہ اولیویا ڈی ہیوی لینڈ ملینی کا کردار ادا کر کے نمایاں ہوئیں تھیں۔

اولیویا ڈی ہیوی لینڈ مشہور اداکارہ جین فونٹین کی بہن تھیں مگر فلمی دنیا میں ان کا اپنی بہن سے تنازع بھی رہا۔ اولیویا نے 2 اکیڈمی ایوارڈ بھی حاصل کیے، یہ 2 ایوارڈ انہیں 'ٹو ایچ یس اون' اور 'دی ہیئرس' جیسی فلموں میں اداکاری پر ملے تھے۔اداکارہ اولیویا ڈی ہیوی لینڈ 1953 سے پیرس میں مقیم تھیں، وہ دوسری عالمی جنگ سے پہلے کے فلمی دور کی آخری بڑی اداکارہ تھیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 27/07/2020 - 14:05:34

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments