آرٹ ورک سرکاری سطح پر پرموٹ نہیں کیا جا رہا‘رابی پیرزادہ

ْ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے آفس سے دو دفعہ فون آیا مگر کوئی نتیجہ نہیں نکلا

پیر 27 جولائی 2020 14:05

آرٹ ورک سرکاری سطح پر پرموٹ نہیں کیا جا رہا‘رابی پیرزادہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2020ء) گلوکاری کو خیر آباد کہنے والی رابی پیرزادہ نے شکوہ کیا ہے کہ ان کا آرٹ ورک سرکاری سطح پر پرموٹ نہیں کیا جا رہا۔

(جاری ہے)

رابی پیرزادہ ٹوئٹر پر کافی فعال نظر آتی ہیں اور حال ہی میں انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ 'جب میں نے ایک ٹوئٹ کی کہ میں پاکستان چھوڑ کر جا رہی ہوں، سب نے وائرل کر دی، مگر جب کہا کہ حکومتی آرٹ کلچر کے ادارے میرا آرٹ پروموٹ نہیں کر رہے، سفارش چاہیے توکوئی نہیں بولا رابی پیرزادہ نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ 'کیا مجھے میرا آرٹ لے کر کسی اور ملک میں جانا ہوگا، اس کا جواب کون دے گا ۔

رابی پیرزادہ نے ایک اور ٹوئٹ کیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے آفس سے دو دفعہ فون آیا مگر کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔انہوں نے کہا کہ کیا کوئی حکومت ہے بھی کہ نہیں، جو لوگ میرے آرٹ کے ساتھ یہ کر رہے ہیں وہ کتنے آرٹسٹ سے پاکستان کو محروم کر رہے ہیں، افسوس، کیا توجہ دلانے کے لیے کسی بھارتی آرٹسٹ کی ٹوئٹ ضروری ہی
وقت اشاعت : 27/07/2020 - 14:05:34

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :