سوشانت جیسا زندہ دل انسان خودکشی نہیں کرسکتا، ڈاکٹررضی احمد

شانت کی موت کو لے کرتحقیقات درست طریقے سے ہونی چاہیے ‘لائیو پروگرام میں گفتگو

بدھ 29 جولائی 2020 12:03

سوشانت جیسا زندہ دل انسان خودکشی نہیں کرسکتا، ڈاکٹررضی احمد
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2020ء) خودکشی کرنے والے بالی ووڈ کے نوجوان اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ سوشانت جیسا زندہ دل انسان خودکشی نہیں کرسکتا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشانت سنگھ کی موت کو تقریباً ڈیڑھ ماہ گزرگیا ہے لیکن آج بھی اٴْن کے مداحوں کے لیے یہ یقین کرنا مشکل ہورہا ہے کہ سوشانت اب ہمارے درمیان نہیں ہیں، انہوں نے خودکشی کرلی ہے۔

بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈ میں فلم ’ایم ایس دھونی: دا انٹولڈ اسٹوری‘ کی شوٹنگ کے دوران سوشانت کو انفیکشن ہوگیا تھا اٴْس وقت اٴْن کا علاج ’ڈاکٹر رضی احمد‘ نے کیا تھا، انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ انہیں بھی اس بات پر یقین نہیں ہے کہ سوشانت خودکشی کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر رضی نے بتایا کہ جب وہ پہلی مرتبہ سوشانت سے ملے تو اٴْنہیں معلوم ہوا کہ وہ کتنے زمین سے جڑے ہوئے انسان تھے، انہیں ملاقات سے قبل ڈر تھا کہ وہ اتنے بڑے اسٹار سے پہلی مرتبہ مل رہے ہیں لیکن جب وہ سوشانت سے ملے تو انہوں نے ڈاکٹر کو اچھی طرح سے استقبال کیا انہیں پوری طرح سیاپنا علاج کروانے دیا۔

ڈاکٹر رضی نے ایک لائیو پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بھی ایسا لگتا ہے کہ سوشانت کی موت کو لے کرتحقیقات درست طریقے سے ہونی چاہیے کیونکہ انہیں نہیں لگتا کہ سوشانت جیسا زندہ دل انسان اس طرح کا قدم اٴْٹھا سکتا ہے۔
وقت اشاعت : 29/07/2020 - 12:03:20

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :