گلوکارہ نرمل شاہ نے امریکہ سے واپسی پر قرنطینہ میں چودہ روز مکمل کر لئے

معمول کی سر گرمیاں شروع کر دیں،عزیز و اقارب اور قریبی دوستوں سے ملاقاتیں

جمعرات 30 جولائی 2020 11:21

گلوکارہ نرمل شاہ نے امریکہ سے واپسی پر قرنطینہ میں چودہ روز مکمل کر لئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2020ء) گلوکارہ نرمل شاہ نے امریکہ سے وطن واپسی پر قرنطینہ میں چودہ روز مکمل کر لئے جس کے بعد انہوں نے معمول کی سر گرمیاں شروع کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

گلوکارہ نرمل شاہ کورونا وائرس اور لاک ڈائون کی وجہ سے گزشتہ چا ر ماہ سے امریکہ میں محصور تھیں۔نرمل شاہ شدید مشکلات کے بعد رواں ماہ کے دوسرے ہفتے پاکستان آ گئی تھیں اور انہوںنے خود کو قرنطینہ کر لیا تھا ۔چودہ روز مکمل ہونے کے بعد نرمل شاہ نے گزشتہ روز سے اپنی معمول سر گرمیاں شروع کر دی ہیں او رانہوں نے اپنے عزیز و اقارب اورقریبی دوستوں سے ملاقاتیں بھی کیں۔

وقت اشاعت : 30/07/2020 - 11:21:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :