عید الفطر کی طرح عید الاضحی بھی سادگی سے منائوں گی ‘ صوبیہ خان

ملبوسات کے پیسے مستحقین کو دیدئیے،عوام سے اپیل ہے کورونا ایس او پیز پر عمل کریں‘ انٹر ویو

جمعرات 30 جولائی 2020 11:21

عید الفطر کی طرح عید الاضحی بھی سادگی سے منائوں گی ‘ صوبیہ خان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2020ء) نامور اداکارہ صوبیہ خان نے کہا ہے کہ یہ میری زندگی کی دوسری عید ہے جس پر میںنے اپنے لئے نئے ملبوسات نہیں بنوائے اور عید الفطر کی طرح اس تہوار پربھی اس مد میں رکھی گئی رقم مستحقین کو دیدی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ میں نے جب سے ہوش سنبھالی ہے ہر تہوار پرکو بھرپور تیاری کے ساتھ منایا لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے میں نے عید الفطر بھی سادگی سے منائی اور اب عید الاضحی بھی سادگی سے منائوں گی ۔

میں نے اپنے ملبوسات اور دیگر تیاریوں کے تمام پیسے مستحق افراد میں تقسیم کر دئیے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ وہ بھی عید سادگی سے منائیں اور کورونا ایس او پیز پر عمل کریں تاکہ اس وباء سے مکمل چھٹکارا حاصل ہو سکے۔
وقت اشاعت : 30/07/2020 - 11:21:26

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :