کامیڈین اداکار نسیم وکی کو کراچی میں بننے والی ڈرامہ سیریل میں کام کرنے کی پیشکش

فی الوت سینئرز کیساتھ مل کر تھیٹر ز کی بحالی کے لئے کوشاں ہوں،اس کے بعد فیصلہ کرونگا‘ گفتگو

جمعرات 30 جولائی 2020 11:21

کامیڈین اداکار نسیم وکی کو کراچی میں بننے والی ڈرامہ سیریل میں کام کرنے کی پیشکش
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2020ء) نامور کامیڈین اداکار نسیم وکی کوکراچی میں بننے والی ڈرامہ سیریل میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے نسیم وکی کا کہنا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ تھیٹر زدوبارہ کھل جائیںجس کیلئے اپنے سینئرز کے ساتھ مل کر کوششیں کر رہا ہوں ۔ قوی امید ہے کہ عید الاضحی کے بعد تھیٹر کودوبارہ سے بحال کردیا جائے گا اور پھر میں اس پیشکش کا جائزہ لے کر فیصلہ کروںگا۔انہوںنے کہاکہ کراچی میں رہائش پذیر بہت سے فنکاروں سے دوستی ہے اوراکثریت سے میرے ذاتی تعلقات بھی ہیں اور مجھے وہاںکام کر کے بڑی خوشی ہو گی ۔

وقت اشاعت : 30/07/2020 - 11:21:26

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :