معروف ٹک ٹاکرپری ڈول کوماڈلنگ کی آفرز ملنی شروع ہوگئی

ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ فلموں اور ڈراموں میں بھی کام کرنا چاہتی ہوں۔پری ڈول

جمعرات 30 جولائی 2020 11:28

معروف ٹک ٹاکرپری ڈول کوماڈلنگ کی آفرز ملنی شروع ہوگئی
کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2020ء) سول میڈیا ایپلیکیشن ٹک ٹاک پر دھوم مچانے والی ٹک ٹاکر پری ڈول کو ماڈلنگ کی آفرز ملنی شروع ہوگئیں،تفصیلات کے مطابق ایک مشہور برانڈ نے اپنی پروڈکٹ کی تشہیر کے لیئے اپنی TVC میں کام کرنے کی آفر کردی ہے۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران پری ڈول نے بتایاکہ انہیں ماڈلنگ کی آفرز کافی عرصہ سے آرہی تھیں مگر وہ اپنی ٹک ٹاک مصروفیات میں اتنی بزی تھیں کہ اس طرف توجہ ہی نہیں دے سکیں مگر اب مذکورہ کمپنی کی آفر انہوں نے قبول کرلی ہے کیونکہ یہ ایک بڑا برانڈ ہے ایک سوال کے جواب میں پری ڈول نے کہاکہ ٹک ٹاک پر ہٹ ہونے سے پہلے وہ ایک عام سی لڑکی تھیں مگر ٹک ٹاک پر مشہور ہونے کے بعد انہیں فرصت ہی نہیں ملی واقعی ٹک ٹاک کم وقت میں زیادہ شہرت دیتی ہے ۔

بات چیت کرتے ہوئے پری ڈول نے کہاکہ مستقبل میں وہ ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ وہ فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں بھی کام کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں کیونکہ وہ چاہتی ہیں کہ اپنی صلاحیتوں کے جوہر وہ شوبزکی ہر فیلڈ میں دکھائیں۔پری ڈول نے مذید کہاکہ ٹک ٹاک کو مثبت اور تفریحی سرگرمیوں میں استعمال کرنا چاہیئے جس سے آپ کا اچھا نا م بنے اور لوگ آپ کوملنے کی چاہت کریں۔
وقت اشاعت : 30/07/2020 - 11:28:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :