وینس فلم فیسٹیول انتظامیہ نے میلے کی تاریخ ، فلموں کی فہرست جاری کردی

دنیا کے قدیم ترین فلمی میلے کا آغاز 2ستمبر سے ہوگا 12ستمبر تک جاری رہے گا

جمعرات 30 جولائی 2020 21:08

وینس فلم فیسٹیول انتظامیہ نے میلے کی تاریخ ، فلموں کی فہرست جاری کردی
روم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جولائی2020ء) دنیا کے قدیم ترین فلمی میلے کا اعزاز رکھنے والے 'وینس فلم فیسٹیول' کی انتظامیہ نے میلے کی تاریخ اور میلے میں پیش کی جانے والی فلموں کی فہرست بھی جاری کردی۔ اٹلی میں منعقد ہونے والے 'وینس فلم فیسٹیول' کا آغاز 2 ستمبر سے ہوگا اور12 ستمبر تک جاری رہے گا۔عام طور پر 'وینس فلم فیسٹیول' 2 ہفتوں تک جارٓی رہتا اور اسے ہر سال موسم گرما کے آغاز میں اپریل یا مئی میں منعقد کیا جاتا ہے۔

تاہم اس بار کورونا وائرس کی وبا کے باعث میلے کو مئی کے بجائے ستمبر میں منعقد کیا جائے گا جب کہ میلے کا دورانیہ بھی کچھ مختصر کردیا گیا۔انتظامیہ کے مطابق کورونا کی وبا کے باعث میلے کی تقریبات کو بھی مختصر یا محدود کردیا گیا ہے اور ریڈ کارپٹ پر بھی لوگوں کی کم سے کم تعداد کو یقینی بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

'وینس فلم فیسٹیول' کے دوران سماجی فاصلوں کو بھی یقینی بنایا جائے گا اور اس بار ماضی کے مقابلے زیادہ جگہوں پر فلموں کی نمائش کی جائے گی۔

مجموعی طور پر اس سال 'وینس فلم فیسٹیول' میں 5 درجن سے زائد فلموں کو پیش کیا جائے گا اور انتظامیہ کا دعوی ہے کہ اس بار ماضی کے مقابلے سب سے زیادہ خواتین فلم سازوں کی فلموں کو بھی منتخب کیا گیا ہے۔'وینس فلم فیسٹیول' کے رواں سال 72 ویں میلے میں مجموعی طور پر 9 کیٹیگریز میں مختلف فلموں کے درمیان مقابلہ ہوگا اور فیسٹیول کی سب سے نمایاں کیٹیگری کے لیے 18 فلموں کو نامزد کیا گیا ہے۔اعلی ترین کے ایوارڈ کی کیٹیگری کے لیے نامزد کی گئی 18 میں سے نصف فلمیں خواتین ہدایت کاروں کی ہیں جب کہ دیگر 8 کیٹیگریز میں بھی نصف فلمیں خواتین کی شامل کی گئی ہیں۔
وقت اشاعت : 30/07/2020 - 21:08:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :