عیدالاضحی کا تہوار دکھاوے کی بجائے اخلاص اور تقویٰ کا تقاضہ کرتا ہے ‘ شوبز شخصیات

صاحب ثروت لوگ مستحق ،غربائ اور یتیموں کو عید کی خوشیوں میں شریک کریں ‘ثنائ ،لیلیٰ،میرا، ریشم، شفقت چیمہ،سائرہ نسیم و دیگر

جمعہ 31 جولائی 2020 18:26

عیدالاضحی کا تہوار دکھاوے کی بجائے اخلاص اور تقویٰ کا تقاضہ کرتا ہے ‘ شوبز شخصیات
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جولائی2020ء) شوبز کی نامور شخصیات نے کہا ہے کہ عید الاضحی ہمیں ہر طرح کے حالات میں قربانی کا درس دیتی ہے ، یہ تہوار دکھاوے کی بجائے اخلاص اور تقویٰ کا تقاضہ کرتا ہے اور صاحب ثروت لوگ مستحق ،غربائ اور یتیموں کو عید کی خوشیوں میں شریک کریں۔

(جاری ہے)

اداکارہ ثنائ ،لیلیٰ،میرا، ریشم، شفقت ،سائرہ نسیم ،احسن خان، معمر رانا، افضل خان، نسیم وکی اور مدیحہ شاہ نے اپنے بیان میں P کہا کہ عید الاضحی ہمیں جذبہ ایثار اور قربانی کا درس دیتی ہے اور یہ تہوار اس امر کا تقاضہ کرتا ہے کہ ہم اس کے اصل مقصد کو سمجھیں۔

شوبز شخصیات نے کہا کہ جانور کی قربانی کرنے کے بعد ہمیں گوشت رشتہ داروں اور قریبی جان پہچان والے لوگوں کے ساتھ ساتھ ان مستحق اور غربائ تک بھی پہنچانے کی کوشش کرنی چاہیے جوقربانی دینے کی استطاعت نہیں رکھتے اور یہ اقدام قربانی کا اصل مقصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ امسال عید الاضحی پر ہمیں بھرپور اتحاد اور یگانگت کا مظاہرہ کرنا ہے اور خصوصی طور پر اپنے مظلوم کشمیری اور فلسطینی بھائیوں کی آزادی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں۔
وقت اشاعت : 31/07/2020 - 18:26:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :