ترکی :دیوار سے چھلانگ لگانے پر معروف امریکی گلوکارہ کیٹی پرائس کی دونوں ایڑھیاں ٹوٹ گئیں

جمعہ 31 جولائی 2020 18:50

ترکی :دیوار سے چھلانگ لگانے پر معروف امریکی گلوکارہ کیٹی پرائس کی دونوں ایڑھیاں ٹوٹ گئیں
انقرہ (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 جولائی202) معروف ماڈل اور گلوکارہ کیٹی پرائس ایک خوفناک حادثے کا شکار ہو گئیں ہیں جس میں ان کی دونوں پائوں کی ایڑیوں کی ہڈیاں فیکچر کا شکار ہوگئیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کیٹی پرائس اس وقت دورہ ترکی پر تھیں جہاں 42 سالہ گلوکارہ اپنے نئے بوائے فرینڈ کے ساتھ تفریح دورے سے بھر پور لطف اندوز ہو رہی تھیں جبکہ ان کی بیٹی اور ایک بیٹا بھی ہمراہ تھا۔

(جاری ہے)

گلوکارہ نے’’ تھیم پارک لینڈ آف لیجنڈز ‘‘میں دیوار سے چھلانگ لگائی جس کے باعث ان کی دونوں ایڑیوں پر زور پڑا اور وہ کریک ہو گئیں جس کے باعث انہیں ہنگامی بنیادوں پر ترکی کے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سرجری کے بعد پلاسٹر کر دیا گیاہے۔گلوکارہ کیٹی پرائس کم از کم تین ماہ تک چل پھر نہیں سکیں گی ۔کیٹی پرائس نے پلاسٹر چڑھے دونوں پائوں کی تصویر سوشل میڈیا پر جاری کرتے ہوئے حادثے کی تصدیق کر دی ہے اور بتایا ہے کہ یہ سچ ہے کہ ان کی دونوں ایڑیاں ٹوٹ گئیں ہیں۔
وقت اشاعت : 31/07/2020 - 18:50:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :