عید الفطر کی طرح عید الاضحی پر بھی سینما اور تھیٹرز بند رہیں گے

جمعہ جولائی 20:23

عید الفطر کی طرح عید الاضحی پر بھی سینما اور تھیٹرز بند رہیں گے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جولائی2020ء) عید الفطر کی طرح عید الاضحی پر بھی سینما اور تھیٹرز بند رہیں گے۔ حکومت کی طرف سے کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے تقریباً پانچ ماہ قبل تھیٹر زاور سینمائوں کی بندش کااعلان کیا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

دیگر کاروبار کھلنے کے بعد شوبز سے وابستہ مختلف تنظیموں کی جانب سے حکومتی شخصیا ت او ر سرکاری حکام سے ملاقاتیں کر کے سینما اور تھیٹرز کھولنے کی درخواستیں کی گئیں جبکہ اس کیلئے احتجاجی مظاہرے بھی کئے گئے تاہم حکومت کی جانب سے کوئی شنوائی نہ ہو سکی ۔ ذرائع کے مطابق عید الاضحی کے بعد ایس او پیز کی تیاری کے بعد سینما اورتھیٹر ز کو کھولنے کی اجازت دیدی جائے گی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 31/07/2020 - 20:23:43

Your Thoughts and Comments