نامور شاعر، ادیب اور نقاد صوفی غلام مصطفی تبسم کا 121واں یوم پیدائش منایا گیا

منگل 4 اگست 2020 18:58

نامور شاعر، ادیب اور نقاد صوفی غلام مصطفی تبسم کا 121واں یوم پیدائش منایا گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2020ء) اردو، فارسی اور پنجابی کے نامور شاعر، ادیب اور نقاد صوفی غلام مصطفی تبسم کا 121واں یوم پیدائش منایا گیا ۔صوفی غلام مصطفی تبسم 4 اگست 1899 کو امرتسر میں پیدا ہوئے تھے۔ امرتسر اور لاہور سے اعلی تعلیم کے حصول کے بعد وہ لاہور کے تعلیمی اداروں سے بطور استاد وابستہ رہے۔ ریٹائرمنٹ کے بعد خانہ فرہنگ ایران کے ڈائریکٹر، لیل و نہار کے مدیر اور کئی دیگر اداروں میں اعلی عہدوں سے منسلک رہے۔

(جاری ہے)

صوفی تبسم اپنی ذات میں ایک انجمن تھے، شاعر، استاد، شارح، مترجم، نقاد اور ادیب ان کی شخصیت کی مختلف جہتیں تھیں، پہلے اصغر پھر تبسم تخلص کیا۔ ان کی اردو اور فارسی شاعری کے کئی مجموعے شائع ہوئے۔ انہوں نے بچوں کی شاعری کے حوالے سے بے پناہ مقبولیت حاصل کی۔ ان کا تخلیق کردہ کردار ٹوٹ بٹوٹ انہیں بچوں کے ادب میں ہمیشہ زندہ رکھے گا۔انہیں حکومت ایران نے نشان سپاس اور حکومت پاکستان نے صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اور ستارہ امتیاز عطا کیا تھا۔وہ7 فروری 1978 کو لاہور میں وفات پاگئے تھے اور لاہورمیں میانی صاحب قبرستان میں آسودہ خاک ہیں۔
وقت اشاعت : 04/08/2020 - 18:58:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :