احسن خان کو سینئر ہدایتکار ہ سنگیتا بیگم کی فرمائش پر گانا سنانا پڑ گیا

منگل 4 اگست 2020 18:58

احسن خان کو سینئر ہدایتکار ہ سنگیتا بیگم کی فرمائش پر گانا سنانا پڑ گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2020ء)ناموراداکارو میزبان احسن خان کو سینئر اداکارہ و ہدایتکار ہ سنگیتا بیگم کی فرمائش پر گانا سنانا پڑ گیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ایک ٹی وی شو کے دوران سنگیتا بیگم نے شوکے میزبان احسن خان سے فرمائش کی کہ آپ گانا سنائیں جس پر انہوں نے پاکستانی گانا ’’اکیلے نہ جانا ہمیں چھوڑ کر ،تمہار ے بناء ہم بھلا کیا جئیںگے‘‘ سنایا۔ سنگیتا بیگم نے احسن خان کو بھرپور انداز میں داد دی اور مشورہ دیا کہ آپ کو اداکاری کے ساتھ گلوکاری کے میدان میںبھی قسمت آزمائی کرنی چاہیے۔

وقت اشاعت : 04/08/2020 - 18:58:56