گلوکاردانش کھچی کا عید کاخصوصی ویڈیو’’ دل توڑگیاایں‘‘ریلیز

منگل 4 اگست 2020 19:56

کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2020ء)’’ہولے ہولے ساڈے کولوںدورٹرگئی‘‘فیم معروف فوک گلوکاردانش کھچی نیا ویڈیوسونگ’’دل توڑگیاایں‘‘ریلیزکردیاگیا۔اس خصوصی گیت کوگذشتہ روز ایس ایچ ریکارڈزنے اپنے آفیشل یوٹیوب چینل ودیگرسوشل سائٹس پریلیزکیاہے اس گانے کی شاعری غمازجلالپوری نے لکھی ہے اس کا میوزک کامران اختر نے ترتیب دیاہے ۔

(جاری ہے)

اس کی ویڈیوڈائریکشن نویدچوہدری نے دی ہے جبکہ کیمرہ مین محمد عمران ہیں۔ ایک ملاقات کے دوران دانش کھچی نے بتایا کہ ان کا یہ ویڈیوان کے پرستاروں کے لئے لیے عیدکاخصوصی تحفہ ہے جوانہیں ضرورپسندآئیگا۔دانش کھچی نے کہاکہ ان دنوں وہ مختلف ٹی وی چینلزکے شوزمیں اس گانے کو پرفارم کررہے ہیں جسے بہت پسندکیاجارہاہے اس گانے کے پروڈیوسر اصغرعلی جٹ نے اس گانے کو خصوصی طورپرریکارڈکروایاہے۔
وقت اشاعت : 04/08/2020 - 19:56:00