سوشانت سنگھ اور اور انکی مینیجر دیشا سلیان کو قتل کیا گیا: مہراشٹر کے سابق وزیراعلیٰ کا دعویٰ

پولیس کو پتاکرنا چاہیے کہ ہر موت کے موقع پر ہونے والی پارٹیوں میں کون کون شریک تھا: نارائن رائنے

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 4 اگست 2020 20:19

سوشانت سنگھ اور اور انکی مینیجر دیشا سلیان کو قتل کیا گیا: مہراشٹر کے سابق وزیراعلیٰ کا دعویٰ
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔4اگست 2020ء) سوشانت سنگھ اور اور انکی مینیجر دیشا سلیان کو قتل کیا گیا، مہراشٹر کے سابق وزیراعلیٰ اور حکومتی پارٹی کے رکن نارائن رائنے نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس کو پتاکرنا چاہیے کہ ہر موت کے موقع پر ہونے والی پارٹیوں میں کون کون شریک تھا۔ منگل کے روز دیئے گئے ایک سنسنی خیز بیان میں مہاراشٹرا کے سابق وزیر اعلی جو اس وقت بی جے پی کے راجیہ سبھا کے رکن ہیں نے الزام لگایا کہ بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت اور ان کی سابقہ ​​منیجر دیشا سالیان کو 'قتل' کیا گیا ہے۔

نارائن رائنے نے یہ بھی کہا کہ پولیس کو معلوم کرنا چاہئے کہ ہر موت کے موقع پر ہونے والی پارٹیوں میں کس کس نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ ممبئی پولیس کو موثر تحقیقات کو صحیح طریقے سے کرنا چاہئے لیکن اس کی بجائے پولیس اقتدار میں رہنے والے لوگوں کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 8 جون اور 13 جون کو ہونے والی پارٹیوں میں کون کون موجود تھا، پولیس کو یہ معلوم کرنا چاہئے"۔

نارائن نے مزید الزام لگایا کہ 8 جون کو دیشا سالیان کے ساتھ عصمت دری کی گئی تھی اور پھر اسے قتل کردیا گیا تھا اور بعد میں 14 جون کو سوشانت کو قتل کردیا گیا تھا۔ دوسری جانب بالی وڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خود کشی کے حوالے سے کیس ہر روز ایک نیا موڑ اختیار کر لیتا ہے۔سشانت کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی کا کہنا ہے کہ وہ خود بھی ڈپریشن کا شکار تھیں جس وجہ سے آٹھ جون کو سشانت سنگھ راجپوت کا گھر چھوڑا۔

وہ خود بھی ذہنی طور پر ٹھیک محسوس نہیں کر رہی تھی۔پولیس نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ سشانت سنگھ خودکشی سے قبل بغیر تکلیف کے موت ‘painless death’ کے حوالے سے گوگل پر سرچ بھی کرتے رہے تھے۔ وہ اپنے سابق منیجر ڈیشا کا نام گوگل کرتے رہے تھے۔ بھارتی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ خودکشی کرنے والے بھارتی اداکار سشانت سنگھ راجپوت ڈپریشن کی 2 خطرناک بیماریوں میں مبتلا تھے جس کا وہ علاج بھی کروا رہے تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار کی موت کے حوالے سے تحقیقات کرنے والے ایک پولیس افسر نے بتایا ہے کہ اداکار ڈپریشن کی 2 بیماریوں کا علاج کروا رہے تھے جب کہ لاک ڈاؤن سے ایک ہفتہ قبل وہ ہندوجا اسپتال میں علاج کرانے کی غرض سے اسپتال میں داخل بھی ہوئے تھے۔
وقت اشاعت : 04/08/2020 - 20:19:01

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :