سی پرائم نے کشمیر انڈر لاک ڈائون کے موضو ع پراوریجنل مختصر فلم 'Article 370' ریلیز کردی

بدھ 5 اگست 2020 18:16

سی پرائم نے کشمیر انڈر لاک ڈائون کے موضو ع پراوریجنل مختصر فلم 'Article 370' ریلیز کردی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2020ء) ڈیجیٹل انٹرٹینمنٹ پلیٹ فارم See Prime کی جانب سے اپنے یوٹیوب چینل پرپہلی اوریجنل مختصر فلم'Article 370'ریلیزکردی گئی ہے جس میں کشمیر ان لاک ڈائون کی زندگی کا احوال پیش کیا گیا ہے۔' 'Article 370'میں کشمیر کی وادی میں ایک پرسکون زندگی گزارنے والی لڑکی گل رعنا کی کہانی پیش کی گئی ہے جو اپنی زندگی میں زیادہ خوشگوار دنوں کا انتظار کررہی تھی۔

تاہم سخت لاک ڈائون کی وجہ سے اس کے حالات بہت خراب ہوگئے ہیں۔''Article 370' اس کے دل ٹوٹ جانے، قربانیاں دینے اور تباہ کن حالات سے نکلنے کی کوشش کے واقعات پر مبنی جذباتی کہانی ہے۔'Article 370'کی ایگزیکٹیو پروڈیوسر سیمیں نوید نے کہا،"ہم See Prime کے بینر تلے اپنی پہلی مختصر فلم کیلئے اس سے بہتر موضوع کا انتخاب نہیں کرسکتے تھے۔

(جاری ہے)

"انہو ں نے مزید کہاSee Prime"میں ہمارا وژن ایسا مواد پیش کرنا ہے جو نہ صرف قابل دید ہو بلکہ بامعنی بھی ہواور گل رعنا کی کہانی ہمارے اس مقصد کی تکمیل کرتی ہے۔

"ابراہیم بلوچ کی ہدایات، سیمیں نوید اور مدیحہ مجید کی پروڈکشن،ابراہیم بلوچ اور شجاع الدین کی تحریر پر مبنی 'Article 370' میں مریم نفیس اور غزالہ کیفی نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں ۔ یہ مختصر فلم ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر جاری کردی گئی ہے۔See Prime ڈیجیٹل انٹرٹینمنٹ ناظرین کیلئے عام ڈگر سے ہٹ کر اوریجنل اور منفرد مواد فراہم کررہا ہے۔ یہ مختصر فلم بھی ان کہی کہانیوں اور کبھی نہ بیان کئے گئے احوال کے سلسلے کا پہلا قدم ہے جو بامعنی ہونے کے ساتھ ساتھ بھرپور دلچسپی کا حامل ہے۔
وقت اشاعت : 05/08/2020 - 18:16:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :