سجل علی ان کیلئے بیٹی جیسی ہے، عدنان صدیقی

جمعرات 6 اگست 2020 10:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2020ء) اداکار عدنان صدیقی نے کہا ہے کہ سجل علی ان کے لیے اپنی بیٹی جیسی ہے۔ ماہرہ خان کے ساتھ بات کرتے ہوئے عدنان صدیقی نے کہا کہ انہیں سجل علی اتنی ہی پیاری ہے جتنی انہیں اپنی بیٹی پیاری ہے جبکہ ماہرہ خان نے سجل علی کو گلاب جامن سے تشبیہ دے دی ۔

(جاری ہے)

عدنان صدیقی ڈرامہ سیریل’’یہ دل میرا‘‘ میں دکھائی دیئے تھے۔

وقت اشاعت : 06/08/2020 - 10:30:05