گلوکار ہارون شاہد اور زیب بنگش نے لیجنڈری جنید جمشید کو خراج عقیدت پیش کردیا

پاکستان کے مایہ ناز پاپ بینڈ کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ہماری چھوٹی سی کاوش ہے جو یقیناً ان کے پرستاروں کو پسند آئیگی۔ہارون شاہد

جمعرات 6 اگست 2020 18:51

کھڈیاں خاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2020ء) گلوکار ہارون شاہد اور زیب بنگش نے لیجنڈری جنید جمشید کو خراج عقیدت پیش کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہارون شاہد اور زیب بنگش نے یکم جنوری 1995 کو ریلیز ہونے والے ماضی کے معروف میوزیکل بینڈ وائٹل سائنز کے گانے ’’ہم تم‘‘ اور 1995 میں ہی ریلیز ہونے والے البم ’’نام‘‘ میں شامل گانا ’’پہلی دھڑکن‘‘ گا کر جنید جمشید کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

ہارون شاہد نے جنید جمشید کے گیت کا اپنا ورژن پیش کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہماری جانب سے پاکستان کے مایہ ناز پاپ بینڈ کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ہماری چھوٹی سی کاوش ہے جو یقیناً ان کے پرستاروں کو پسند آئیگی۔ًاس گانے کو فرحان ضمیر نے ریکارڈ کیا ہے جبکہ اس کی ویڈیوانیق تجمل نے بنائی ہے۔
وقت اشاعت : 06/08/2020 - 18:51:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :