علی بدرمیاندادخا ں کا نیا ویڈیو گیت’’توں میری جان نئیں‘‘ کو ریلیز کردیا گیا

ایک دن میں ہی اس کے ویوز تین لاکھ سے تجاوز کرگئے ہیں آنیوالے دنوں میں ملینز ہوسکتے ہیں ۔علی بدر میانداد

جمعرات 6 اگست 2020 18:52

کھڈیاں خاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2020ء) معروف گلوکار و قوال علی بدرمیاندادخان کا نیا ویڈیو گیت’’توں میری جان نئیں‘‘ ریلیز کردیا گیا۔

(جاری ہے)

اس گانے کو گذشتہ روز TPZ ریکارڈزنے اپنے آفیشل یوٹیوب چینل اور دیگر سوشل سائیٹس پر ریلیز کیا ہے اس گانے کی پیشکش ٹیلنٹ پرموٹرز کی ہے اس گانے کی شاعری ڈینی کی لکھی ہوئی ہے اس کی کمپوزیشن علی بدرمیاندادخان کی جبکہ اس کا میوزک ڈی جے رابی نے ترتیب دیاہے اس گانے کے پروڈیوسر زبیر احمد ہیں۔

ایک ملاقات کے دوران علی بدرمیاندادخان نے بتایاکہ یہ ایک خوبصورت شاعری پر مشتمل پنجابی گیت ہے جسے ریلیز کے بعد سوشل میڈیا پر بے حد سراہا جارہاہے ۔علی بدر میاندادخان نے بتایاکہ اس گانے کو گذشتہ روز ریلیز کیا گیا تھا مگر اس کے ویوزتین لاکھ سے تجاوز کرچکے ہیں انہیں امید ہے کہ آنیوالے دنوں میں اس کی تعداد ملین میں چلی جائیگی۔
وقت اشاعت : 06/08/2020 - 18:52:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :