گلوکار توصیف احمد شیخ نے ماڈل ٹائون سوسائٹی پر گانا ریلیز کردیا

پہلی بار کسی ہائوسنگ سوسائٹی پر گانا تیار کیا گیاہے جو پسند کیا جارہاہے۔توصیف احمد شیخ

جمعرات 6 اگست 2020 18:52

کھڈیاں خاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2020ء) گلوکار توصیف احمد شیخ نے ماڈل ٹائون سوسائٹی پر گانا ریلیز کردیا۔اس گانے کا رف ورژن انہوں نے عید سے قبل سوشل میڈیا پر ریلیز کیا تھا جو چوبیس گھنٹے میں ہی وائرل ہوچکاتھا۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران توصیف احمد شیخ نے بتایاکہ کسی ہائوسنگ سوسائٹی پر یہ پہلا گانا تیار کیا گیا ہے جو بے حد پسندکیاجارہاہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اس گانے کی شاعری ،کمپوزیشن اور میوزک ان کا اپنا تیار کردہ ہے۔

توصیف احمد شیخ نے کہاکہ اس کے رف ورژن کے چوبیس گھنٹے میں ہی وائرل ہونا اس کی کامیابی کی دلیل ہے انشاء اللہ اس کا مکمل ورژن وہ بہت جلد تیار کررہے ہیں اس کی ویڈیو ریکارڈنگ ماڈل ٹائون میں ہی تیار کی جائیگی جس میں ماڈل ٹائون کے مشہور مقامات اور لوکیشنز دکھائی جائیگی اور پھر اسے آفیشلی ریلیز کیا جائیگا۔توصیف احمد شیخ نے مذید کہاکہ اس کے رف ورژن کی ان دنوں چاروں طرف دھوم مچی ہوئی ہے۔
وقت اشاعت : 06/08/2020 - 18:52:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :