بھارت کے نہایت مشہور ڈرامے’’ کہانی گھرگھر کی‘‘ کے اداکار نے خود کشی کر لی

جمعرات 6 اگست 2020 22:49

بھارت کے نہایت مشہور ڈرامے’’ کہانی گھرگھر کی‘‘ کے اداکار نے خود کشی کر لی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اگست2020ء) بھارتی ٹیلی ویژن کے 44 سالہ اداکار ’ ’ سمیر شرما‘‘ نے پھندا لگا کر خود کشی کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق 44 سالہ اداکار سمیر شرما کی لاش ان کے ممبئی کے علاقے ’’ ملاد ‘‘ میں واقع اپارٹمنٹ سے ملی ہے ، پولیس کا کہناہے کہ اداکار ’’ نیہا سی ایس ایچ ‘‘ بلڈنگ کی پہلی منزل پر رہائش پذیر تھا ۔

(جاری ہے)

اداکار کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے سرکاری ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔ پولیس کے مطابق سمیر شرمانے فروری میں یہ اپارٹمنٹ کرائے پر حاصل کیا تھا تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔یاد رہے کہ سمیر شرما بھارت کے نہایت مشہور ڈرامے ’’ کہانی گھر گھر کی ‘‘ ، ’’ کیوں کہ ساس بھی کبھی بہو تھی ‘‘ ، ’’ اس پیار کو کیا نام دوں ‘‘جیسے ڈراموں میں اداکاری کر چکے تھے جبکہ وہ اس کے علاوہ ’’ ہنسی تو پھسی ‘‘ فلم میں بھی کا م کر چکے ہیں۔
وقت اشاعت : 06/08/2020 - 22:49:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :