عبداللہ قریشی 27 برس کے ہوگئے

جمعرات 6 اگست 2020 22:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اگست2020ء) گلوکار عبداللہ قریشی 27برس کے ہوگئے۔ عبداللہ قریشی6 اگست1993ئ میں پیدا ہوئے انہوں نے ابتدائی تعلیم بحریہ کالج اسلام آباد سے حاصل کی اور پھر نمل یونیورسٹی سے ماس کمیونیکیشن میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے 2013ء میں اپنا پہلا گانا ’’تیرے لیے‘‘ جاری کیا۔ انہوں نے کوک سٹوڈیو میں ’’آفرین آفرین‘‘ گایا جو ان کی وجہ شہرت بنا۔ عبداللہ قریشی نے پاکستان سپرلیگ کی ٹیم اسلام آباد یونائٹڈ کے لیے گانا ’’کتنا رولا ڈالے گا‘‘ بھی گایا جسے شائقین کی جانب سے بہت سراہا گیا۔

وقت اشاعت : 06/08/2020 - 22:51:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :