ہارون شاہد، زیب بنگش کا لیجنڈری جنید جمشید کو خراج عقیدت پیش

جمعہ 7 اگست 2020 09:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2020ء) گلوکار ہارون شاہد اور زیب بنگش نے لیجنڈری جنید جمشید کو خراج عقیدت پیش کردیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے یکم جنوری 1995 کو ریلیز ہونے والے میوزیکل بینڈ وائٹل سائنز کے گانے ’’ہم تم‘‘ اور 1995 میں ہی ریلیز ہونے والے البم ’’نام‘‘ میں شامل گانا ’’پہلی دھڑکن‘‘گا کر جنید جمشید کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ ہارون نے جنید جمشید کے گیت کا اپنا ورژن پیش کرتے ہوئے لکھا کہ ہماری جانب سے پاکستان کے مایہ ناز پاپ بینڈ کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ہماری چھوٹی سی کاوش ہے جو یقیناً ان کے پرستاروں کو پسند آئیگی۔

وقت اشاعت : 07/08/2020 - 09:40:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :