پرستاروں کی طرف سے ملنے والی محبت میرا اثاثہ ہے ‘ میکال ذوالفقار

ْہمیشہ معیاری کام کو ترجیح دی ہے کیونکہ آپ کا کامیاب مستقبل اسی سے جڑا ہوتا ہے ‘ انٹر ویو

جمعہ 7 اگست 2020 13:19

پرستاروں کی طرف سے ملنے والی محبت میرا اثاثہ ہے ‘ میکال ذوالفقار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2020ء) نامور اداکار میکال ذوالفقار نے کہا ہے کہ پرستاروں کی طرف سے ملنے والی محبت میرا اثاثہ ہے اوراسے میں کبھی فراموش نہیں کر سکوں گا۔ ایک انٹر ویومیں انہوںنے کہا کہ ہمیشہ معیاری کام کو ترجیح دی ہے کیونکہ آپ کا کامیاب مستقبل اسی سے جڑا ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

خوش قسمت ہوں کہ مجھے میرے پرستاروںنے ہر کردار میں پسند کیا ہے جس سے مزید لگن سے کام کرنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔ میکال ذوالفقار نے کہا کہ ہر فنکار کی خواہش ہوتی ہے کہ ایسا کردار نبھائے جسے اس کے پرستار مدتوں یاد رکھیں اور میںبھی ایسے ہی کردار کی تلاش میں رہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ شوبز کی دنیا میں ہر روز کچھ نیا سیکھنے کو ملتا ہے اور میں نے اس موقع کو کبھی ضائع نہیں کیا ۔

وقت اشاعت : 07/08/2020 - 13:19:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :