زندگی ایک بار ملتی ہے، اسے بھرپور طریقے سے جینا چاہئے ، مایا علی

گزشتہ ماہ زندگی نے بہت کچھ سکھایا ،بہت سے چیلنجز کا مقابلہ کرنے ،انہیں قبول کرنے کا حوصلہ ملا، اداکارہ

ہفتہ 8 اگست 2020 11:28

زندگی ایک بار ملتی ہے، اسے بھرپور طریقے سے جینا چاہئے ، مایا علی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2020ء) پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ مایا علی نے کہا ہے کہ زندگی ایک بار ملتی ہے، اسے بھرپور طریقے سے جینا چاہئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ گزشتہ ماہ اٴْن کی زندگی میں بہت کچھ حیرت انگیز بالکل غیر اتفاقی طور پر ہوا۔

انہوں نے لکھا کہ گزشتہ ماہ کے دوران پیش آنیوالی زندگی میں بہت سی مشکلات کا سامنا بھرپورطریقے سے حل کرنے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے بتایا کہ اس عرصے میں زندگی نے انہیں بہت کچھ سکھایا اور بہت سے چیلنجز کا مقابلہ کرنے اور انہیں قبول کرنے کا حوصلہ ملا۔مایا علی نے کہا کہ میں ان تمام لوگوں کی شکرگزار ہوں جو میرے ساتھ اس مشکل کے وقت کھڑے تھے اور جنہوں نے مجھے دعاؤں میں یاد رکھا۔اداکارہ نے کہا کہ خاص طور پر میں گھر والوں اور مداحوں کی شکرگزار ہوں جو میرے چہرے پر دوبارہ مسکراہٹ لے کر آئے۔ساتھ ہی انہوں نے مداحوں سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مشورہ اور نصیحت بھی کی کہ زندگی ایک بار ملتی ہے جسے بھرپور طریقے سے جینا چاہئے۔

وقت اشاعت : 08/08/2020 - 11:28:50

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :