مجھے اپنے ماضی میں کوئی بات اچھی لگتی ہے تو وہ صرف کشمیر کیلئے آواز اٹھانا ہے‘ ر ابی پیرزادہ

میں جب بھی کشمیر پر بات کرتی ہوں تو پاکستان میں بھارت کے خریدے ہوئے لوگ میرے خلاف فعال ہو جاتے ہیں

ہفتہ 8 اگست 2020 11:34

مجھے اپنے ماضی میں کوئی بات اچھی لگتی ہے تو وہ صرف کشمیر کیلئے آواز اٹھانا ہے‘ ر ابی پیرزادہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2020ء) شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ اداکارہ و گلوکارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ مجھے اپنے ماضی میں کوئی بات اچھی لگتی ہے تو وہ صرف کشمیر کے لئے آواز اٹھانا ہے، میں جب بھی کشمیر پر بات کرتی ہوں تو پاکستان میں بھارت کے خریدے ہوئے کچھ لوگ میرے خلاف فعال ہو جاتے ہیں ۔ اپنے تحریری بیان میں رابی پیرزادہ نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں میں اب کشمیر کے لئے کیوں نہیں بات کرتی تو اس کی وجہ بھارت نہیں بلکہ پاکستانی ہیں، ایک بھارتی ایجنسی نے مجھے سزا دینے کے لئے میرا ڈیٹا خریدا اور پوری دنیا میں کروڑوں روپے لگا کر اسے وائرل کیا،پاکستانیوں نے کیا کیا ، مجھے دھوکہ دیا گیا ، بھارت کے کچھ خریدے ہوئے لوگوں کو یہاں پکڑا گیاہے جو میرے کشمیر پر بات کرتے ہی دوبارہ فعال ہو جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

اللہ ایسے مسلمانوں کو روزِ قیامت ضرور پوچھے گا اور انہیں بھی جو ایسی باتوں پر ہنستے ہیں اور گناہگاروں کا ساتھ دیتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ ایک کشمیر کی وجہ سے پوری دنیا پر عذاب نازل ہو رہا ہے اورجب تک میرے کشمیر کو انصاف نہیں ملے گا یہ عذاب ختم نہیں ہوگا، میری اور کشمیر کی اب خدا کی ذات کے سوا کوئی اور امید نہیں، منافق لوگ جھوٹے وعدے اور بیہوش عوام خوش رہیں، ہمارا منصف اللہ ہے۔
وقت اشاعت : 08/08/2020 - 11:34:37

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :