قسم کھا کر کہتا ہوں، مسجد میں میوزک چلایا، نہ ہی ڈانس کیا، گلوکار بلال سعید

فوٹو شوٹ کی غرض سے صباء اور میں نے ایک چھوٹی سی ایکٹنگ کی، ویڈیو میں سے مسجد وزیر خان والا شوٹنگ کا حصہ نکال رہا ہوں، صباء قمر اور پوری ٹیم کی طرف سے اللہ تعالیٰ اور عوام سے معافی مانگتا ہوں۔ بلال سعید کا ویڈیو پیغام

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 9 اگست 2020 23:22

قسم کھا کر کہتا ہوں، مسجد میں میوزک چلایا، نہ ہی ڈانس کیا، گلوکار بلال سعید
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 اگست 2020ء) گلوکار بلال سعید نے کہا ہے کہ قسم کھا کر کہتا ہوں، مسجد میں میوزک چلایا، نہ ہی ڈانس کیا، فوٹو شوٹ کی غرض سے صباء اورمیں نے ایک چھوٹی سی ایکٹنگ کی،ویڈیو میں سے مسجد وزیر خان والاشوٹنگ کا حصہ نکال رہا ہوں، غلطی کی اللہ تعالیٰ اور عوام سے معافی مانگتاہوں، زندگی میں کبھی ایسا نہیں کریں گے۔ انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں نے اور صبا قمر نے مسجد وزیر خان میں ایک نکاح کا سین شوٹ کیا،جس کی وجہ سے بہت زیادہ غلط فہمی نے جنم لیا اور لوگوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی۔

کہا گیا ہم مسجد میں ڈانس کررہے تھے، وہاں میوزک پلے کیا یعنی گانا چلایا، مسجد کے تقدس کوپامال کیا۔انہوں نے کہا کہ الحمداللہ میں ایک مسلمان ہوں، میری تربیت مسلمان گھرانے میں ہوئی ہے ، میں ایسا کرنے کا اپنے وہم وگمان میں بھی نہیں سوچ سکتا۔

(جاری ہے)

بلال سعید نے کہا کہ میں اللہ کوحاضر ناظر جانتے ہوئے قسم کھاتا ہوں کہ ہم نے مسجد میں میوزک پلے نہیں کیا، اور مسجد میں ڈانس بھی نہیں کیا، اس کی گواہ وہاں پر موجود مسجد انتظامیہ بھی ہے۔

تاہم ایک کلپ کی وجہ سے غلط فہمی ہوئی ہے، ہم سب جانتے ہیں اس سے پہلے بھی مساجد میں فوٹوشوٹ ہوتے آئے ہیں۔
فوٹو شوٹ کی غرض سے ہی صباء اورمیں نے بھی ایک چھوٹی سی عکس بندی کی۔اس میں کوئی ڈانس یا میوزک نہیں چلایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں احساس ہے کہ وہ ہم نے عدم توجہی کی بناء پر ہم سے غلطی ہوتی ہے۔

ہم اللہ تعالیٰ سے معافی مانگتے ہیں، اللہ پاک معافی مانگنے والوں کو پسند کرتا ہے۔ہمارے سے عمل سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے، اگر ہم آپ کی جگہ ہوتے تو ہمیں بھی اچھا نہیں لگتا، ہم لوگوں سے بھی معافی مانگتے ہیں۔میں ویڈیو میں سے مسجد وزیر خان میں عکس بندی کا سین نکال رہا ہے۔یقین دلاتا ہوں کہ ہم انشاء اللہ زندگی میں کبھی ایسی غلطی نہیں کریں گے۔

دوسری جانب تاریخی مسجد وزیر خان میں فلم کی عکس بندی کے معاملے پر محکمہ اوقاف و مذہبی پنجاب نے ذمہ داروں کیخلاف کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔

محکمہ اوقاف نے ابتدائی طور پر منیجر
اشتیاق احمد کو معطل کر کے انکوائری شروع کردی ہے۔
مزید برآں لاہور کے تین مختلف تھانوں میں صبا قمر اور بلال سعید کے خلاف متعلق انداراج مقدمہ کے لیے درخواست جمع کرائی گئی ہیں۔

تھانہ اکبری گیٹ میں رانا عاکف، تھانہ مزنگ میں ایڈوکیٹ علی اکبر جبکہ تھانہ اقبال ٹاون میں حسن نامی شہری نے صبا قمر اور بلال سعید کے خلاف درخواستیں جمع کرا دی ہیں۔ شہریوں کے جانب سے مسجد کا تقدس پامال کرنے پر درخواستین جمع کرائی گئی ہیں۔ ان کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 09/08/2020 - 23:22:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :