اداکارہ عامنہ شیخ نے منگنی کر لی

پیر 10 اگست 2020 00:50

اسلام آباد۔ 9 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2020ء) معروف ماڈل و اداکارہ عامینہ شیخ نے منگنی کر لی ۔ عامنہ شیخ نے انسٹاگرام پر جاری پیغام میں بتایا کہ انہوں نے منگنی کر لی ہے تاہم انہوں نے اپنے منگیتر کا نام اور تصویر شائع نہیں کی۔

(جاری ہے)

واضع رہے کہ عامنہ شیخ نے بطور ماڈل اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور اس دوران انہوں نے فرانسیسی بیوٹی برانڈ ایل اووریل کی ترجمان کی حیثیت سے بین الاقوامی سطح پر پہچان حاصل کر کے بہترین ماڈل کے لئے لکس سٹائل ایوارڈ میں نامزدگی حاصل کی جبکہ 2008 میں ٹیلی ’فلم بارش میں دیوار‘{ میں مرکزی کردار کے ساتھ اداکاری کا آغاز کیا۔

وقت اشاعت : 10/08/2020 - 00:50:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :